شادی سے ایک روز قبل بہن کو آشنا سمیت قتل کردیا

شادی سے ایک روز قبل بہن کو آشنا سمیت قتل کردیا
شادی سے ایک روز قبل بہن کو آشنا سمیت قتل کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد (ویب ڈیسک) شادی سے ایک روز آشنا کو ملنے جانیوالی دوشیزہ کو اس کے بھائیوں نے آشنا سمیت قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر 238 اعوان والا کی رہائشی 18 سالہ نجمہ کے گاﺅں کے ہی رہائشی 26 سالہ تین بچوں کے باپ عامر شہزاد سے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے اور اس کی بارات بھی جمعرات کو آنا تھی۔ گزشتہ رات نجمہ بی بی گھر سے اچانک لاپتہ ہوگئی اور صبح ہونے پر گاﺅں کے قریب ایک زیر تعمیر مدرسہ کے قریب سے نجمہ بی بی اور اس کے مبینہ عاشق کی لاشیں ملیں جن کے سرون میں گولیاں لگی ہوئی تھیں اور قریب ایک پسٹل پڑا تھا۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضہ میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔ مقتولہ نجمہ بی بی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اسے عامر شہزاد نے قتل کرکے خود کشی کی جبکہ عامر شہزاد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے عامر شہزاد کو لڑکی والوں نے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق لڑکے اور لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ صدر پولیس نے مقتول عامر شہزاد کے والد ذوالفقار کے بیان پر مقتولہ نجمہ بی بی کے دو بھائیوں کاشف اور آصف کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : فیصل آباد