جھاڑیوں میں آگ،7 گاڑیاں جل گئیں

جھاڑیوں میں آگ،7 گاڑیاں جل گئیں
جھاڑیوں میں آگ،7 گاڑیاں جل گئیں

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف ٹی سی کے قریب جھاڑیوں میں لگنے والی آگ لگنے سے گاڑیوں کے شوروم میں لپیٹ میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف ٹی سی کے علاقے میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی ۔ ایف ٹی سی میں گاڑیوں کے شوروم ہیں جبکہ گاڑیوں کی مرمت بھی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی بڑی تعداد ایک کھلے گراو¿نڈ میں پارک کی گئی تھی۔ گراو¿نڈ میں موجود جھاڑیوں میں آگ لگنے کی وجہ سے 7 گاڑیاں جل گئی ہیں۔

آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گیا اوربروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

مزید : کراچی