دہشت گردی تمام مسلم ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ ہے، وزیر اعظم نواز شریف

دہشت گردی تمام مسلم ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ ہے، وزیر اعظم نواز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے جکارتہ میں پاکستان ، ترکی اور اقوام متحدہ کے سفارتخانوں کے سامنے دھماکوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی تمام مسلم ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ ہے، دہشتگردی کا مقابلہ مسلم ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نواز شریک کا کہنا تھا کہ پاکستان کہیں بھی ہونیوالی دہشتگردی کیخلاف سخت موقف رکھتا ہے، دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہماری مشترکہ ذمے داری ہے،پاکستانی عوام اورحکومت انڈونیشیاکے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...