ایران کا تربیتی طیارہ بحر اومان کے قریب گر کر تباہ، عملہ جاں بحق

ایران کا تربیتی طیارہ بحر اومان کے قریب گر کر تباہ، عملہ جاں بحق
ایران کا تربیتی طیارہ بحر اومان کے قریب گر کر تباہ، عملہ جاں بحق

  

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کا چھوٹا فوجی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران بحر اومان کے قریب جاہ بہار بندرگاہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار ہوا باز اور اس کا معاون دونوں ہلاک ہو گئے۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی’تسنیم‘ کے مطابق ادثے کا شکار ہونے والے طیارے نارے مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم خبر رساں ایجنسی کی جانب سے امریکی ساختہ ’ایف 4‘ فینٹوم طیارے کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے۔ فوجیوں کی تربیت کی غرض سے امریکہ میں یہ طیارے 1970ءکے عشرے میں بنائے گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں عملے کے تمام افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

العربیہ کے مطابق صوبہ سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی اصغر میرشکاری کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارے کے حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم متعلقہ حکام نے اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں،’ایف 4‘ نامی تربتی طیارہ منگل کو مسلح افواج کے’کنارک‘ کے مقام پر قائم 10 ویں فوجی اڈے سے فضاءمیں اڑا اور 20 منٹ کی پرواز کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ ممکنہ طورپر طیارے کا حادثہ کسی فنی خرابی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی