چین نے پاکستان میں اقتصادی راہداری منصوبے پر تشویش کو مسترد کردیا،پروجیکٹ ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا:چینی وزارت خارجہ

چین نے پاکستان میں اقتصادی راہداری منصوبے پر تشویش کو مسترد کردیا،پروجیکٹ ...
چین نے پاکستان میں اقتصادی راہداری منصوبے پر تشویش کو مسترد کردیا،پروجیکٹ ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا:چینی وزارت خارجہ

بیجنگ(صباح نیوز)چین نے پاکستان میں اقتصادی راہداری منصوبے پر تشویش کو مسترد کردیاہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق طویل عرصے تک چلنے والاپروجیکٹ ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی کا کہنا تھا گلگت-بلتستان اقتصادی راہدری منصوبہ پاکستان اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ اور اس پر کام اسلام آباد سے مکمل اتفاق کے بعد کیا گیا ہے۔ترجمان نے واضح کیا ہے کہ چین کسی بھی متنازع منصوبے پر چھیالیس ارب ڈالر کی سرمایہ نہیں کریگا، گلگت-بلتستان اقتصادی راہدری منصوبہ متنازع نہیں ہے، منصوبہ مکمل کرنے میں کتنا بھی وقت لگے مکمل ضرور کیا جائیگا، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پاکستان کو معاشی فائدہ ہوگا اور اسی وجہ سے اس پر کسی کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری سے پاکستان کے عوام سمیت پورے خطے میں خوشحالی آئے گی،منصوبے پر مرحلہ وار عمل درآمد سے قبل سائنسی بنیادوں پر منصوبہ بندی ضروری ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کے لئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔چین اقتصادی راہداری منصوبے پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...