افریقی شیرنی ’کاجل‘ کے ہاں بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش سے خوشی کی لہر دوڑگئی

افریقی شیرنی ’کاجل‘ کے ہاں بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش سے خوشی کی لہر دوڑگئی
افریقی شیرنی ’کاجل‘ کے ہاں بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش سے خوشی کی لہر دوڑگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چڑیا گھر میں افریقہ کی شیرنی کاجل کے ہاں بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش سے خوشی کی لہر دوڑگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چڑیا گھر میں افریقہ سے لا کر رکھی گئی شیرنی کاجل کے ہاں بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ کاجل نے دو شیروں اور ایک شیرنی کو جنم دیاہے جس کے بعد لاہور کے چڑیا گھر میں کاجل کے بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔بچوں کی پیدائش کا سن کر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگ جوق در جوق شیرنی کے بچوں کو دیکھنے کیلئے چڑیا گھر میں امڈ آئے۔

واضح رہے کہ کاجل کے پہلے بچے کو لالی ووڈ کی سابق اداکارہ بابرہ شریف نے گود لیا ہوا ہے اور اس کی پرورش کی تمام تر ذمہ داری انہی کے سپرد ہے۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...