صہیب مقصود نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے ایک روز پہلے انجری کا شکار

صہیب مقصود نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے ایک روز پہلے انجری کا شکار
صہیب مقصود نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے ایک روز پہلے انجری کا شکار

  

آکلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے بازصہیب مقصود نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے ایک روز پہلے ہی انجری کا شکار ہوگئے۔

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ صہیب مقصود کو پریکٹس سیشن کے دوران گردن پر گیند لگی ہے جس کی وجہ سے وہ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ صہیب مقصود کی گردن پر سوجن ہے مگر انجری سنگین نوعیت کی نہیں ہے جس کی وجہ سے مڈل آرڈر بیٹسمنین جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہونگے۔

مزید : کھیل