جناح ہسپتال فائرنگ کے ایک دن بعد بھی ڈاکٹرز کی ہڑتال 

جناح ہسپتال فائرنگ کے ایک دن بعد بھی ڈاکٹرز کی ہڑتال 
جناح ہسپتال فائرنگ کے ایک دن بعد بھی ڈاکٹرز کی ہڑتال 

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے جناح ہسپتال میں فائرنگ کے ایک دن بعد بھی ڈاکٹر ہڑتال پر رہیں اور حکومت سے سیکیورٹی یقینی بنانے ، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہورکے جناح ہسپتال میں فائرنگ کے ایک روز بعد بھی ڈاکٹروں نے ہڑتال کی ۔ہسپتال میں میڈیا ہو یا کوئی اور اسے تو جناح ہسپتال میں داخلے کی اجازت نہیں لیکن ایک شہری پستول لے کر دھندناتا ہوا ہسپتال جا پہنچا اور فائرنگ کر کے اپنے مخالف کو زخمی کر دیا نہ کسی گارڈ نے روکا نہ کسی سیکورٹی والے۔ ہسپتال انتظامیہ کی اپنی ہی غلطی کے باعث ہونے والے اس واقعہ کے بعد اسی اسپتال کے ڈاکٹروں نے خود ہی ہڑتال کر ڈالی۔ہسپتال میں کوئی کام نہیں ہوا نہ ہی کسی مریض کو دیکھا گیا ،بلکہ ہسپتال کی ایمرجنسی، او پی ڈی اور سرجیکل میں کام بھی بند رہے تھے۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...