پی پی 78 سے مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب نااہل قرار

پی پی 78 سے مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب نااہل قرار
پی پی 78 سے مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب نااہل قرار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی پی 78 سے مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راشدہ یعقوب پی پی 78 جھنگ سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئی تھیں جن کی کامیابی کو مخالف امیدوار نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کررکھا تھا۔

الیکشن ٹربیونل نے جمعرات کے روز رکن صوبائی اسمبلی کو نااہل قراردیتے ہوئے الیکشن کالعدم قرار دے دیا اور پی پی 78 میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیدیا۔ الیکشن ٹربیونل کی جانب سے راشدہ یعقوب کو کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...