ایف آئی اے نے ٹڈاپ سکینڈل کے اہم ملزم فیصل صدیق خان کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے نے ٹڈاپ سکینڈل کے اہم ملزم فیصل صدیق خان کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے نے ٹڈاپ سکینڈل کے اہم ملزم فیصل صدیق خان کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزم سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا قریبی دوست بتایا جاتا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق گرفتار ملزم ٹڈاپ کیس کے ماسٹر مائنڈ ہیں ایف آئی اے کافی عرصہ سے ملزم کو تلاش کر رہی تھی گرفتار ملزم کیس کے اہم گواہ ہیں ایف آئی اے کرائم سرکل کی ٹیم نے اسلام آباد میں چھاپہ مار کر فیصل صدیق خان کو گرفتار کیا ٹڈاپ کیس میں پانچ ارب روپے سے زائد کی خرد برد اور کرپشن ہوئی تھی۔

فیصل صدق خان کافی عرصہ سے روپوش تھے ایف آئی اے کے مطابق فیصل صدیق کی گرفتاری سے کیس کی تحقیقات میں مزید تیزی آئے گی اور مزید مطلوب ملزمان کو گرفتار کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...