سعودی حکومت کابن لادن گروپ کو مسجد نبوی میں نئے منصوبوں پر تعمیراتی کام روکنے کا حکم

سعودی حکومت کابن لادن گروپ کو مسجد نبوی میں نئے منصوبوں پر تعمیراتی کام ...
سعودی حکومت کابن لادن گروپ کو مسجد نبوی میں نئے منصوبوں پر تعمیراتی کام روکنے کا حکم

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی حکومت نے ملک کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی بن لادن گروپ کو مسجد نبوی ﷺ میں جاری منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ نئے منصوبوں پر کام شروع نہ کرے۔

العربیہ ڈاٹ کام کے مطابق سعودی وزارت خزانہ بن لادن گروپ کو 29 دسمبر کو ایک مکتوب ارسال کیا جس میں اسے مسجد نبویﷺکے لئے نئے توسیعی منصوبوں پر کام شروع کرنے سے رکنے کا حکم دیا گیا تھا۔ بن لادن گروپ کو تازہ حکم سعودی عرب میں سالانہ بجٹ کی منظوری کے ایک روز بعد جاری کیا گیا۔ مکتوب کی ایک نقل مسجد نبویﷺکے توسیعی پروجیکٹ کے مشیر کو بھی ارسال کی گئی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خزانہ بن لادن گروپ کو مسجد نبویﷺکی توسیع جاری پروجیکٹ مکمل کرنے کی اور نئے منصوبوں پر کام شروع نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : بین الاقوامی