نومنتخب وائس چیئرمین نے ہتھکڑی لگے ہاتھوں سے عوامی خدمت کاحلف اٹھا لیا

نومنتخب وائس چیئرمین نے ہتھکڑی لگے ہاتھوں سے عوامی خدمت کاحلف اٹھا لیا

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) یوسی 58 کے نومنتخب وائس چیئرمین رفیق طوطی نے جیل سے آکر ہتھکڑی لگے ہاتھوں سے عوامی خدمت کاحلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق رفیق طوطی پر الزام ہے کہ انہوں نے بلدیاتی الیکشن کے دوران خواتین کے پولنگ سٹیشن میں گھس کر جعلی ووٹ ڈالے تھے اس کے علاوہ انہوں نے پولنگ باکس بھی چھینے تھے ۔ پولنگ باکس چھیننے کے الزام میں رفیق طوطی کیخلاف انسداد دہشتگردی کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ مقدمہ کے اندراج کے بعد وائس چیئرمین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا اور موصوف تاحال ڈسٹرکٹ جیل میں ہیں ۔ جمعرات کو بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری ہوئی تو وائس چیئرمین رفیق طوطی کو بھی پیرول پرہتھکڑیاں لگا کر حلف برداری کی تقریب میں لایا گیا جہاں انہوں نے ہتھکڑی لگے ہاتھوں سے عوامی خدمت کا حلف اٹھایا۔

مزید : ملتان

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...