جنوبی افریقی کرکٹ لرز اٹھی، سابق کھلاڑی کے میچ فکسنگ میں جیل جانیکا قوی امکان

جنوبی افریقی کرکٹ لرز اٹھی، سابق کھلاڑی کے میچ فکسنگ میں جیل جانیکا قوی امکان
جنوبی افریقی کرکٹ لرز اٹھی، سابق کھلاڑی کے میچ فکسنگ میں جیل جانیکا قوی امکان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کیپ ٹاؤن(آن لائن) جنوبی افریقی ڈومیسٹک ٹی20 ریم سلیم کے رواں سال ختم ہونے والے ایونٹ میں ممکنہ طور پر فکسنگ کرنے والے گروہ کاسرغنہ ایک سابق قومی کرکٹر نکلا ۔

تفصیلات کے مطابق دسمبر 2015ءکے وسط میں جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے اس بات کا اقرار کیا تھا کہ اس کے اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ نے فکسنگ یا دوسرے طریقوں سے کھلاڑیوں کو اس میں ملوث کرنے کے جرم میں ایک شخص میں فر د جرم عائد کر دی ہے ،مذکورہ شخص پر حکام کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام کے حوالے سے بھی کارروئی کی جائے گی۔مقامی میڈیا کے مطابق بہت سے کھلاڑیوں پر کرپشن کے سلسلے میں قانونی کارروائی کی تیاری جاری ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں کو ایسے واقعات کو رپورٹ نہ کر نے پر کارروائی کا سامنا کر نا پڑے گا۔

بورڈ حکام کے مطابق اس فکسنگ کیس کے سرغنہ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے گا۔یاد رہے کہ 2000ء میں بھی سابق جنوبی افریقی کپتان ہنسی کرونیئے پر فکسنگ کا الزام ثابت ہونے کی نتیجے میں کرکٹ کھیلنے کی پابندی لگا دی گئی تھی۔

مزید : کھیل