رجنی کانت سے مار کھانا میرے لیے اعزاز ہے:اکشے کمار

رجنی کانت سے مار کھانا میرے لیے اعزاز ہے:اکشے کمار
رجنی کانت سے مار کھانا میرے لیے اعزاز ہے:اکشے کمار

  

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے لیجنڈری اداکاررجنی کانت سے فلم میں مار کھانے کو اپنے لیے اعزاز قرار دے دیا۔بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اپنی منفرد اداکاری کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں اور اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے کسی بھی خطرناک اسٹنٹ کو کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے جب کہ اپنی فلمی کیرئیر میں سب ہی کرداروں میں جلوہ گر ہوں چکے ہیں تاہم اب ولن بننے کو اپنے لیے اعزاز قرار دے دیا ہے۔اکشے کمار لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی فلم روبوٹ 2 میں ولن کا کردار کرتے نظر آئیں گے جب کہ اداکار اکشے کمار کا کہنا تھا کہ رجنی کانت کی فلمیں گرافکس اور ایکشن سے بھرپور ہوتی ہیں اسی لیے ان کے ساتھ کام کرنا نئی دنیا کا تجربہ ہوگا اور فلم میں لیجنڈری اداکاری سے مار کھانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔واضح رہے کہ فلم ”روبوٹ 2“ میں لیجنڈری اداکار رجنی کانت، اکشے کمار اور ایمی جیکسن مرکزی کردار نبھائیں گی۔

مزید : تفریح