گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(آئی این پی ) لاہوری گیٹ کے علاقے میں گھر میں لگنے والی آگ کے باعث ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 70سالہ گلشن بی بی، محمد علی، شاہد عائشہ اور شاہد علی شامل ہیں جبکہ 4افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔ لاہور کے علاقے اندور لاہوری گیٹ میں ایک 3 منزلہ عمارت کی دوسری اور تیسری منزل پر رات دیر گئے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پہلی منزل پر موجود عطا نامی شخص کے خاندان کے افراد واقعہ کے فوراً بعد باہر نکل آئے لیکن دوسری اور تیسری منزل پر رہائش پزیر شاہد اس کی اہلیہ قیصرہ، اس کی 18 سالہ بیٹی عائشہ اور 15 سالہ بیٹا علی، شاہد کی بہن گلشن اور ان کا 4 سالہ پوتا علی آگ کی شدت کی وجہ سے باہر نہ نکل سکے۔فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم تنگ و تاریک گلیوں اور لکڑی کا کام زیادہ ہونے کی وجہ سے اہلکاروں کو امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد صبح 8 بجے کے قریب آگ پر قابو پایا تاہم کولنگ کا عمل اس وقت بھی جاری رہا۔ عمارت میں موجود تمام افراد اور سامان جل کر خاکستر ہو گیا جب کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت بھی ممکن نہیں رہی۔

مزید : لاہور