تھر پارکر،ڈیپلو کے ہسپتال میں ایک اور نومولود دم توڑ گیا ،آج ہلاکتوں کی تعداد تین ہو گئی
تھر پارکر(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈیپلو کے ہسپتال میں ایک اور نومولود دم توڑ گیا جس کے باعث آج ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق خشک سالی سے متاثرہ ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت سے ہونے والی ہلاکتوں پر تاحال قابو نہیںپایا جا سکا۔آج ڈیپلو کے ہسپتال میں ایک اور نومولود دم توڑ گیا جس کے باعث آج تین ہلاکتیں ہو گئی ہیں۔
۔یادرہے جنوری دو ہزار گیارہ سے اب تک غذائی قلت ،قبل از وقت پیدائش اور وزن کی کمی کی وجہ سے تھرپارکر میں سیکڑوں بچے موت کی وادی میں سو چکے ہیں۔