شرجیل میمن کی حفاظتی درخواست کا معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیجنے کا حکم

شرجیل میمن کی حفاظتی درخواست کا معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیجنے کا ...

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کا معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ بینچ نے درخواست کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھجوانے کا حکم دیدیا ہے اور درخواست کی ہے کہ درخواست کسی اور بینچ میں منتقل کر دی جائے۔ واضح رہے کہ شرجیل میمن نے نیب انکوائری میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ شرجیل میمن کے درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وطن واپسی پر گرفتاری کا خدشہ ہے اس لئے حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...