میٹرک اور انٹر کے امتحانا ت قریب، کراچی کے تمام بورڈز کے ناظم امتحانات کی اسامیاں خالی ہیں: خواجہ اظہار الحسن

میٹرک اور انٹر کے امتحانا ت قریب، کراچی کے تمام بورڈز کے ناظم امتحانات کی ...

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کراچی میں تعلیمی بورڈز کی تباہ حالی پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو خط لکھا ہے ۔ انہوں نے خط میں کہا ہے کہ کراچی کے تمام تعلیمی بورڈ تباہ حالی کا شکار ہیں۔ تمام تعلیمی بورڈز کے ناظم امتحانات کی اسامیاں خالی ہیں۔ میٹرک اور انٹر کے امتحانا ت قریب ہیں، ایسا لگتا ہے کہ اسامیوں پر من پسند افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔ ناظم امتحانات کی اسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے طلباءکو سخت مسائل کا سامنا ہے لہٰذا جلد از جلد میرٹ پر ناظم امتحانات کی اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں ۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...