فلموں میں دوبارہ کام کرنے کا کوئی پروگرام نہیں : وینا ملک

فلموں میں دوبارہ کام کرنے کا کوئی پروگرام نہیں : وینا ملک
فلموں میں دوبارہ کام کرنے کا کوئی پروگرام نہیں : وینا ملک

لاہور ( این این آئی) اداکارہ وینا ملک نے کہاہے کہ میں اپنی ذاتی پروڈکشن کے تحت ڈرامہ سیریل بنانے کا ارادہ کر چکی ہوں جبکہ فلموں میں دوبارہ کام کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا ملک ہے ،میں اپنے ملک میں اچھے ٹی وی ڈرامے پروڈیوس کرنے آئی ہوں اور اپنی ذاتی پروڈکشن کے تحت ڈرامہ سیریل بنانے کا ارادہ بھی کر چکی ہوں ۔ اس کے ساتھ جن ڈراموں میں میرے لیے کوئی اداکاری کا مارجن ہو گا تو اس میں کام بھی ضرور کروں گی ۔ البتہ فلموں میں کام کرنے کا دور تک کوئی ارادہ نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی ڈراموں کی نسبت ہمارے ٹی وی ڈرامے زیادہ مقبول ہیں اور مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ اب پاکستان میں فلم اور ٹی وی پر نئے ٹیلنٹ نے اپنی صلاحیتوں سے اپنے فن کالوہا منوایا ہے ۔

وینا ملک نے کہاکہ میں پہلی بھی فلم انڈسٹری کی بحالی سے مایوس نہیں ہوئی تھی اور نہ اب مایوس ہوں ، مجھے امید ہے کہ سال 2016ءفلم انڈسٹری کے لئے خوشخبری کا سال ثابت ہو گا ۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...