ایف سی اور حساس اداروں کی تربت میں کارروائی، 3 شرپسند ہلاک

ایف سی اور حساس اداروں کی تربت میں کارروائی، 3 شرپسند ہلاک
ایف سی اور حساس اداروں کی تربت میں کارروائی، 3 شرپسند ہلاک

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) تربت کے علاقے سامی میں ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی کے نتیجے میں 3 شرپسند ہلاک ہو گئے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی و حساس اداروں کے اہلکاروں اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین شرپسند ہلاک ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے شرپسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو سیکیورٹی فورسز اور ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ ہلاک ہونے والے شرپسندوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید : کوئٹہ