خدارا اقتصادی راہداری کو کالا باغ ڈیم نہ بننے دیا جائے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی اپیل

خدارا اقتصادی راہداری کو کالا باغ ڈیم نہ بننے دیا جائے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان ...
خدارا اقتصادی راہداری کو کالا باغ ڈیم نہ بننے دیا جائے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اقتصادی راہداری کے حوالے سے سیاستدانوں سے اپیل کی ہے کہ خدارا اقتصادی راہداری کو کالا باغ ڈیم نہ بننے دیا جائے۔
انہوں ے کہا کہ چین پاکستان کو اقتصادی طاقت بنانا چاہتا ہے اور ہم اس پر سیاست کررہے ہیں، منصوبے کو بہترین قرار دینے والے اے پی سی میں اپنے فیصلے سے مکر جاتے ہیں ، اقتصادی راہداری پر انتشار قومی بدقسمتی ہے جس کی ذمہ دار حکومت ہے۔
پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں،جرمنی اور فرانس اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -