تمام جماعتوں نے پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبے کی کامیابی کیلئے حمایت کا یقین دلایا ہے: مشاہد حسین سید

تمام جماعتوں نے پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبے کی کامیابی کیلئے حمایت کا ...
تمام جماعتوں نے پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبے کی کامیابی کیلئے حمایت کا یقین دلایا ہے: مشاہد حسین سید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری منصوبے کی کامیابی کیلئے حمایت کا یقین دلایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک، چین اقتصادی راہداری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ تمام پارٹیوں سے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے اور اس منصوبے سے وفاق کی حدت مضبوط ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے پر کسی کو اعتراض نہیں البتہ ترجیحات پر اعتراض ہو سکتا ہے تاہم تمام سیاسی جماعتوں نے اس منصوبے کی کامیابی کیلئے حمایت کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے پر وزیراعظم نے کل پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہوں کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے جس میں ان کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔