کراچی کے عوام کے مسائل حل کرینگے،پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو ملکر کام کرنیکی پیشکش کرتا ہوں:میئر وسیم اختر
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کے مسائل حل کرینگے۔پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو ساتھ چلنے کی پیش کش کرتا ہوں ۔پارٹیوں سے بالا تر ہو کر کراچی کے عوام کی خدمت کرنا ہو گی ۔ وسیم اختر نے شہر قائد کے میئر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اختیارات منتقل ہونا باقی ہیں ، آئین کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کے لئے دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرینگے ،امید ہے تمام نمائندے اختیارات کے لئے ساتھ دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست سے بالا تر عوام کے مسائل حل کرینگے ،ہر سیاسی جماعت اپنا منشور رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکر کراچی کے مسائل حل کرینگے ،اختیارات بلدیاتی نمائندوں کے سپرد کئے جائیں ۔