میک اپ مین کے بیٹے کے ایکسیڈنٹ کی خبر ملنے پر ورون دھون ایوارڈ شو کی تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے

میک اپ مین کے بیٹے کے ایکسیڈنٹ کی خبر ملنے پر ورون دھون ایوارڈ شو کی تقریب ...
میک اپ مین کے بیٹے کے ایکسیڈنٹ کی خبر ملنے پر ورون دھون ایوارڈ شو کی تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار ورون دھون حال ہی میں ہونے والے ایک ایوارڈ شو کی تقریب کو ادھورا ہی چھوڑ گئے تھے اور اب ان کے ایسا کرنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورون دھون حال ہی میں ہونے والی ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شریک تھے کہ اس دوران انہیں معلوم ہوا کہ ان کے میک اپ آرٹسٹ کے بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے۔

ورون کو جیسے ہی اس حادثے کی خبر ملی وہ فوراً تقریب چھوڑ کر ہسپتال کیلئے روانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ ورون دھون ایوارڈ شو میں فلم ”بدلہ پور“ کیلئے بہترین اداکار کیلئے بھی نامزد تھے لیکن انہوں نے ایوارڈ کے اعلان کا انتظار کرنے کے بجائے ہسپتال جانے کو ترجیح دی۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...