مسلم لیگ (ن) ہر چیز کا حل میٹرو بس سمجھتی ہے ،اورنج ٹرین سے خزانے کو 3ارب روپے سالانہ نقصان ہو گا :عمران خان

مسلم لیگ (ن) ہر چیز کا حل میٹرو بس سمجھتی ہے ،اورنج ٹرین سے خزانے کو 3ارب روپے ...
مسلم لیگ (ن) ہر چیز کا حل میٹرو بس سمجھتی ہے ،اورنج ٹرین سے خزانے کو 3ارب روپے سالانہ نقصان ہو گا :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہر چیز کا حل میٹرو بس سمجھتی ہے ،پی ٹی آئی کے دھرنے میں حقیقی اپوزیشن بنی،بلدیاتی انتخابات میں تبدیلی آئی لیکن پارٹی ڈسپلن میں نہیں۔بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف الیکشن جیتنے والے مبارکباد کے مستحق ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کا بڑا کردار ہوتا ہے جب اپوزیشن فرینڈلی ہوجائے تو جمہوریت کمزور ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شور مچانے پر بجلی اورپٹرول سستا ہوا ،دھرنے سے لوگوں میں شعور پیدا ہوا ۔ انہوں نے کہا پنجاب اور سندھ میں پولیس کا استعمال بے دردی سے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے میں خواتین کی بھی تربیت ہوئی، بلدیاتی انتخابات میں تبدیلی آئی لیکن پارٹی ڈسپلن میں نہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ اورنج ٹرین کے لئے 170ارب روپے قرض لیا جا رہا ہے ،میٹرو ٹرین سے خزانے کو 3ارب روپے سالانہ نقصان ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیروزگار انتہائی سطح پر ہے ،ہسپتالوں میں ادویات نہیں اور ٹرینیں بنائی جا رہی ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -