قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے ماروی میمن کا کم عمر شادی کا بل مسترد کر دیا

قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے ماروی میمن کا کم عمر شادی کا بل مسترد کر دیا
قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے ماروی میمن کا کم عمر شادی کا بل مسترد کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے ماروی میمن کا کم عمر شادی کا بل مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا جس میں چھوٹے بچوں کی شادی کی ممانعت کے ترممی بل 2014ءپر بحث کی گئی۔ وزارت مذہبی امور نے تجویز دی کہ 16 سال کی بچی کی شادی میڈیکل افسر کے سرٹیفکیٹ سے مشروط کی جائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے بل کی بھرپور مخالفت کی اور کہا کہ یہ بل مغربی ذہنیت کا عکاس اور اسلامی اقدار پر حملہ ہے، بل غیر شرعی اور غیر اسلامی ہے۔ قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے ماروی میمن کا کم عمر شادی کا بل مسترد کر دیا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...