کم عمر آئی ٹی پروفیشنل ارفع کریم کو دنیا چھوڑے 4 سال بیت گئے

کم عمر آئی ٹی پروفیشنل ارفع کریم کو دنیا چھوڑے 4 سال بیت گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے کم عمر آئی ٹی پروفیشنل کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی قابل فخر بیٹی کو ہم سے بچھڑے آج چار سال بیت گئے۔ ارفع 14 جنوری 2012ءکو پورے پاکستان کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے چلی گئی تھی۔ ارفع فیصل آباد کے علاقے رام دیوالی میں پیدا ہوئیں اور صرف 9 سال کی عمر میں انہوں نے انفارمیشن ٹیکنا لوجی انجینئر کا اعزاز حاصل کیا۔مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے انہیں 2005ءمیں کم عمر آئی ٹی پروفیشنل کی ڈگری سے نوازا،انہیں پرائڈ آف پرفارمنس،سلام پاکستان اورمادر ملت کے اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ارفع کی موت پاکستان کے لئے ایک بہت بڑا سانحہ ہے، جسے کبھی نہیں بھلا یا جاسکے گا۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...