دنیا کے سب سے بزرگ ترین زمبابوے کے 92سالہ صدر موگابے کے انتقال کی افواہیں

دنیا کے سب سے بزرگ ترین زمبابوے کے 92سالہ صدر موگابے کے انتقال کی افواہیں
دنیا کے سب سے بزرگ ترین زمبابوے کے 92سالہ صدر موگابے کے انتقال کی افواہیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک )زمبابوے میں پہلے افواہیں زیر گردش رہیں کہ صدر رابرٹ موگابے شدید علیل ہیں اور بعد میں کہا گیا کہ وہ انتقال کر گئے ہیں تاہم صدر موگابے کے ترجمان نے ایسی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے ۔چین کی سرکاری خبر ایجنسی زنہوا کے مطابق زمبابوے کے سرکاری اخبار نے صدر موگابے کے ترجمان جارج چرمبا کا حوالہ دیتے لکھا ہے کہ ہر سال صدر موگابے کی سالانہ چھٹیوں کے دوران افواہیں گردش کرنا ایک روایت سی بن گئی ہے ۔ زمبابوے کے صدر موگابے اس وقت 92برس کے ساتھ دنیا کے بزرگ ترین صدر ہیں ۔

ترجمان صدر موگابے نے مزید کہا کہ آپ شک کر سکتے ہیں کہ نیا سال آ گیا ہے لیکن آپ کو اس بات پر شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہر سال جنوری میں صدر موگابے کی صحت سے متعلق افواہیں گردش کرتی ہیں ۔

یاد رہے کہ موگابے فروری 1924میں پیداہوئے ۔ وہ نوآبادیاتی نظام کے خلاف جنگ لڑنے والے مشہورافریقی جنگجو بھی گردانے گئے ہیں ۔انہیں کئی بار آنکھوں کے علاج کے لئے سنگاپورا جانا پڑا اور ایسی افواہیں بھی ہیں کہ انہیں کینسر ہے ۔

مزید : بین الاقوامی