عدالت نے ملزم عبدالرشید عرف کاشف کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا :ترجمان رینجرز

عدالت نے ملزم عبدالرشید عرف کاشف کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا ...
عدالت نے ملزم عبدالرشید عرف کاشف کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا :ترجمان رینجرز

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان رینجرز نے کہاہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزم عبدالرشید عرف کاشف کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہناتھا کہ ملزم عبدالرشید کو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مزید تفتیش کیلئے عدالت سے ملزم کے 90روزہ ریمانڈ کی اپیل گی جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے ملزم کو نوے روزہ ریمانڈپر رینجرز کے حوالے کر دیاہے ۔

ترجمان کے مطابق ملزم عبدالرشید عرف کاشف نے دوران ابتدائی 12افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیاہے جبکہ ملزم بھتہ خوری ،ہڑتال کے دوران جلاﺅ گھیراﺅ میں ملوث رہاہے ۔عبدالرشید نے سیاسی شخصیات سمیت کاروباری افراد کو بھی نشانہ بنایا ۔ترجمان کا کہناتھا کہ ملزم کو ایف سی ایریا شریف آباد سے دوران کارروائی گرفتار کیا گیا تھا اور ملزم کا تعلق ایک عسکری ونگ سے ہے ۔

مزید : کراچی