گوجرانوالہ میں پولیس کی حراست میں دو ملزمان ہلاک ،ورثا کا احتجاج

گوجرانوالہ میں پولیس کی حراست میں دو ملزمان ہلاک ،ورثا کا احتجاج
گوجرانوالہ میں پولیس کی حراست میں دو ملزمان ہلاک ،ورثا کا احتجاج

  

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک )پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں دو تھانوں کی پولیس نے چوری کے الزام میں زیر حراست لیے گئے دو ملزمان کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔دونوں تھانوں کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزمان دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوئے ۔نجی نیوز چینل ایکسپر یس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں جناح روڈ تھانے کی پولیس نے چوری کے الزام میں حراست میں لیے گئے ملزم زمان کو تشدد کا نشانہ بنا کر سول ہسپتال لے گئے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔جنا ح روڈ تھانے کے ایس ایچ او نے کہا ہے کہ ملزم زمان دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہلاک ہوا۔زمان کے ورثا نے جی ٹی روڈ بلاک کر کے احتجاج شروع کردیا ،ان کا کہنا ہے کہ زمان کو پولیس نے تشدد کر کے قتل کیا ۔

دوسری جانب تھانہ کینٹ کی پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار کیے گئے ملزم لیاقت کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کردیا ۔تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزم دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا ۔لیاقت کے ورثاءنے تھانہ کینٹ کا گھیراﺅ کر کے احتجاج شروع کردیا ۔ان کا کہنا ہے کہ لیاقت کو پولیس نے تشدد کر کے ہلاک کیا ۔

مزید : گوجرانوالہ