پنجاب میں گیس کی کمی 40فیصد ہے،سی این جی ، ٹیکسٹائل اور پاور سیکٹر کو فراہم نہیں کر سکتے: شاہد خاقان عباسی

پنجاب میں گیس کی کمی 40فیصد ہے،سی این جی ، ٹیکسٹائل اور پاور سیکٹر کو فراہم ...
پنجاب میں گیس کی کمی 40فیصد ہے،سی این جی ، ٹیکسٹائل اور پاور سیکٹر کو فراہم نہیں کر سکتے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرپٹرولیم و گیس شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب میں اس وقت 40فیصد گیس کی کمی ہے۔اسلام آباد میں گیس کی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت صبح اور شام کے اوقات میں گیس مل رہی ہے۔ملک میں اس وقت سی این جی، پاور سیکٹر اور ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے گیس موجود نہیں اور نہ ہی ان کو گیس دی جا سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عام شہریوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔او جی ڈی سی نے ریکارڈ 31 کنویں کھودنے کا پروگرام بنا لیا ہے جس سے ملک میں توانائی کے بحران کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ او جی ڈی سی ایل کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ مختلف مقامات پر تیل کے کنویں کی کھدائی جاری ہے۔ڈھوک سلطان میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...