سوشل میڈیا پر بھی سعودی بادشاہ کی بادشاہت قائم ہوگئی، نیا ریکارڈ بنالیا

سوشل میڈیا پر بھی سعودی بادشاہ کی بادشاہت قائم ہوگئی، نیا ریکارڈ بنالیا
سوشل میڈیا پر بھی سعودی بادشاہ کی بادشاہت قائم ہوگئی، نیا ریکارڈ بنالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی سیاسی رہنماؤں کی سینکڑوں ہزاروں ٹوئٹس وہ کام نہیں کرسکیں جو سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی چند ٹوئٹس نے کردکھایا۔ ٹوئٹر کی جانب سے سال 2015ء کے آخر میں جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا نے گزشتہ سال کے دوران صرف 19 ٹوئٹس کیں، جنہیں 30 لاکھ سے زائد مرتبہ ری ٹوئٹ اور لائیک کیا گیا۔ محض ڈیڑھ درجن ٹوئٹس کو اتنی بڑی تعداد میں ری ٹویٹ اور لائیک کئے جانے کا یہ نیا ریکارڈ قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید جانئے: نیا تنازعہ، سعودی عرب میں ایک ایسی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا
’عرب نیوز‘ کے مطابق شاہ سلمان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد جو پہلی ٹوئٹ کی اس میں سابق فرمانروا شاہ عبداللہ کی وفات پر سعودی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ اس سے اگلی ٹوئٹ میں انہوں نے دعا کی ’’میں خدائے بزرگ و برتر سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے اپنے لوگوں کی خدمت اور ان کی توقعات پر پور اترنے اور ملک اور قوم کے تحفظ کی ہمت عطاء فرمائے۔‘‘ اس ٹوئٹ کو 2لاکھ 68 ہزار مرتبہ ری ٹوئٹ کیا گیا۔ اسی طرح انہوں نے امریکی صدر باراک اوباما کو خوش آمدید کہنے کے لئے ٹوئٹ کی جسے 1لاکھ 13 ہزار مرتبہ ری ٹوئٹ کیا گیا۔ شاہ سلمان اپنی چھٹی ٹوئٹ میں سعودی قوم سے مخاطب ہوئے اور اسے 3 لاکھ 76 ہزار مرتبہ ری ٹوئٹ، جبکہ 1لاکھ 31 ہزار مرتبہ لائیک کیا گیا۔ فرانس میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کے بارے میں جاری کی گئی ان کی ٹوئٹ کو بھی بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔ اس ٹوئٹ کو 2لاکھ 97 ہزار مرتبہ ری ٹوئٹ اور لائیک کیا گیا۔

مزید جانئے: ایسا مسلمان ملک جہاں داڑھی ، حج اور خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی ہے ، خلاف ورزی کرنے والا موت کی وادی میں بھی پہنچ سکتا ہے