آرمی چیف کا ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ ،عالمی معیار کی دفاعی مصنوعات کی تیاری پر انڈسٹری کی خدمات کو سراہا :آئی ایس پی آر

آرمی چیف کا ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ ،عالمی معیار کی دفاعی مصنوعات کی ...
آرمی چیف کا ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ ،عالمی معیار کی دفاعی مصنوعات کی تیاری پر انڈسٹری کی خدمات کو سراہا :آئی ایس پی آر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو دفاعی اور کمرشل ضروریات کیلئے تیار کی جانے والی پیدوار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق چیئرمین ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور سیکیورٹی گاڑیوں سمیت پروٹیکٹرز سے متعلق بریفنگ بھی دی ۔ آرمی چیف کو الخالد ٹینک،اے پی سیزکی تیاری سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، جنرل راحیل شریف نے عضب سمیت فیلڈفارمیشن کی مددپرایچ آئی ٹی کی تعریف کی اوردفاعی ضروریات کیلئے عالمی معیارکے مطابق سامان کی تیاری پر انڈسٹری کی خدمات کوسراہا۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...