حاملہ نظر آنے والی خاتون ڈاکٹر کے پاس معائنہ کیلئے پہنچی تو پیٹ میں بچے کی بجائے ایسی چیز دریافت کہ ڈاکٹر بھی پریشان ہوگیا

حاملہ نظر آنے والی خاتون ڈاکٹر کے پاس معائنہ کیلئے پہنچی تو پیٹ میں بچے کی ...
حاملہ نظر آنے والی خاتون ڈاکٹر کے پاس معائنہ کیلئے پہنچی تو پیٹ میں بچے کی بجائے ایسی چیز دریافت کہ ڈاکٹر بھی پریشان ہوگیا

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک معمر خاتون کا پیٹ اچانک بڑھنا شروع ہوگیا تو کچھ ماہ کے بعد اس کے عزیزوں اور سہیلیوں نے اسے مبارکباد دینا شروع کردی کہ وہ اس عمر میں ایک دفعہ پھر بچے کی خوشی دیکھنے والی ہیں، لیکن ہسپتال جانے پر ایک ایسا انکشاف ہوا کہ بیچاری خاتون تو کیا ڈاکٹر بھی دہل کر رہ گئے۔

اخبار ڈیلی میل کے مطابق 66 سالہ وکی لارڈ ہمیشہ سے دبلی پتلی رہی تھیں اور جب ان کا پیٹ بڑھنا شروع ہوا تو وہ خاصی حیران ہوئیں۔ کچھ عرصے تک ان کے وزن میں اضافہ جاری رہا اور وہ ابہام کا شکار رہیں کہ شاید ایسا زیادہ کھانے یا ورزش نہ کرنے کی وجہ سے ہے۔ اگلے چند ماہ میں ان کا وزن حیرت انگیز طور پر بڑھ گیا اور سب نے یہی سمجھا کہ وہ حاملہ ہیں۔ جب انہیں بکثرت تھکاوٹ، سانس پھولنے اور کمر درد کے مسائل پیش آنے لگے تو بالآخر انہوں نے ڈاکٹر سے رابطہ کرلیا۔

مزید جانئے: اپنے ہی جسم کی چربی سے صابن بنا کر ’محبوب‘ کو بھیج دیا وجہ ایسی کہ سن کر آپ کا محبت سے اعتماد اٹھ جائے گا

جب خاتون کا الٹراساؤنڈ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کے پیٹ میں بچے سے مشابہہ کوئی چیز ہے لیکن یہ بچہ ہرگز نہیں تھا۔ وکی لارڈ کا کہنا ہے کہ جب ڈاکٹر نے انہیں حقیقت بتائی تو ان کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ ان کے رحم میں 12 کلو سے زائد وزن کی ایک جھلی بن چکی تھی جو کہ ان کے اندرونی اعضاء پر سخت دباؤ ڈال رہی تھی اور ان کی صحت کے لئے بڑا خطرہ بن چکی تھی۔ خوش قسمتی سے یہ جھلی کینسر زدہ نہ تھی اور اس کا آپریشن ممکن تھا۔

ڈاکٹروں نے طویل آپریشن کے بعد یہ عجیب و غریب چیز خاتون کے پیٹ سے نکال دی۔ ان کا کہنا ہے کہ جب انہیں اس کی تصویر دکھائی گئی تو وہ خوفزدہ ہوگئیں کیونکہ یہ کسی خلائی مخلوق کے بچے جیسی تھی اور وہ یہ سوچ کر ڈر گئی تھیں کہ یہ چیز ان کے پیٹ میں پرورش پارتی رہی تھی۔ بھیانک جھلی سے نجات پانے کے بعد اب وکی لارڈ تیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں۔

مزید جانئے: یہ آدمی اپنی ہی بیٹی کو خطر ناک زہریلے سانپ سے کیوں ڈسوا رہا ہے؟ حقیقت ایسی کہ جان کر کوئی بھی پریشان ہو جائے

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...