امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق بیان پر سینیٹ میں مشاہد حسین کی تحریک التوامنظور
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ق کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے امریکی صدر بار ک اوباما کے پاکستان سے متعلق بیان پر سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرائی ہے جس کوبحث کے لیے منظور کر لیا گیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق مشاہد حسین نے کہا کہ امریکی صدر کا بیان حکومت کے ضرب عضب میں کامیابیوں کے دعوﺅں کی نفی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو شاباش دینے کے بجائے کہہ رہے ہیں کہ ہم فارغ ہیں۔واضح رہے کہ بارک اوبامہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کئی دہائیوں تک عدم استحکام رہ سکتا ہے ۔