نواز شریف کو سادگی لے ڈوبی ،بھارت سے متعلق پاکستانی سفارتکاری ناکا م ہو گئی :شیخ رشید

نواز شریف کو سادگی لے ڈوبی ،بھارت سے متعلق پاکستانی سفارتکاری ناکا م ہو گئی ...
نواز شریف کو سادگی لے ڈوبی ،بھارت سے متعلق پاکستانی سفارتکاری ناکا م ہو گئی :شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو ان کی سادگی لے ڈوبی ہے ،بھارت سے متعلق پاکستان کی سفارتکاری نا کام ہو گئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ نریند ر مودی کے دور حکومت میں پاک بھارت مذاکرات کا کچھ نہیں ہونا ،انتہا پسند ہندووں کے ہو تے ہوئے مذاکرات نہیں ہو سکتے ۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی امریکی ایما پر راﺅنڈ میں نواز شریف سے ملے ، بھارت کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر حکومت کو جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے کی ذمہ داری کشمیر ی تنظیم نے قبول کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پر بجرنگ دل کی جانب سے حملے پر افسوس ہے ،اس کارروائی سے بھارت کی سوچ واضح ہو گی ۔

مزید :

قومی -