پی آئی اے کا نئی دہلی میں دفتر پر انتہا پسند ہندووں کے حملے کے بعد بھارت کیلئے اپنی پروازیں معمول کی طرح جاری رکھنے کافیصلہ

پی آئی اے کا نئی دہلی میں دفتر پر انتہا پسند ہندووں کے حملے کے بعد بھارت کیلئے ...
پی آئی اے کا نئی دہلی میں دفتر پر انتہا پسند ہندووں کے حملے کے بعد بھارت کیلئے اپنی پروازیں معمول کی طرح جاری رکھنے کافیصلہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ایئرلائنز نے نئی دہلی میں دفتر پر حملے کے بعد بھارت کیلئے اپنی پروازیں بھارت کیلئے معمول کی طرح جاری رکھنے کافیصلہ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 270اپنے مقررہ وقت پر کل لاہور سے دہلی کیلئے روانہ ہو گی اور اپنے وقت پر ہی لاہور واپس آئے گی ۔پی آئی اے واحد پاکستانی پرواز ہے جو کہ بھارت کیلئے چار پروازیں چلاتاہے ۔

واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت میں پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کے دفتر میں ہندو تنظیم بجرنگ دلنے توڑ پھوڑ کی اور عملے کو زدو کوب کیا تھا۔

مزید : قومی /اہم خبریں