ہلفنہاس کرس لین کے ہتھے چڑھ گئے، ایک اوور میں پانچ چھکے، برسبین ہیٹ کی بگ بیش میں تیسری کامیابی

ہلفنہاس کرس لین کے ہتھے چڑھ گئے، ایک اوور میں پانچ چھکے، برسبین ہیٹ کی بگ بیش ...
ہلفنہاس کرس لین کے ہتھے چڑھ گئے، ایک اوور میں پانچ چھکے، برسبین ہیٹ کی بگ بیش میں تیسری کامیابی

  

میلبورن (ویب ڈیسک) بگ بیش کے ایک میچ میں برسبین ہیٹ نے میلبورن سٹارز کی مضبوط ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 56رنز سے شکست دیدی۔اس میچ کی خاص بات ہیٹ کے جارحانہ بلے باز کرس لین کی شاندا ربیٹنگ تھی ۔ انہوں نے 24گیندوں پر 56رنزبنائے انہوں نے فاسٹ باولر بن ہلفنہاس کے ایک اوور میں پانچ چھکے مارے ۔ انہوں نے اس کیلئے پانچ گیندیں کھیلیں۔یہ میچ کاچھٹا اوور تھا فاسٹ باولر ہلفنہہاس نے صرف تین اوور کئے اور ان میں 14کی اوسط سے42رنز دیئے جو ان کے کیریئر کی سب سے بدترین باولنگ ہے۔ اس میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال بہت دلچسپ ہو گئی ہے۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکر، پرتھ سکورچر اور میلبورن سٹارز پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں ۔ اس وقت چوتھی ٹیم کا فیصلہ ہونا ہے جو میلبورن رینیگیڈ، برسبین ہیٹ اور سڈنی تھنڈر میں سے کوئی ایک ٹیم ہوگی۔

مزید : کھیل