حاملہ بیوی کی دیکھ بھال کے لئے ایسی لڑکی کو لے آیا کہ خاندان بھر میں ہنگامہ برپا ہوگیا،شوہر کو جان کے لالے پڑگئے

حاملہ بیوی کی دیکھ بھال کے لئے ایسی لڑکی کو لے آیا کہ خاندان بھر میں ہنگامہ ...

کولمبو( مانیٹرنگ ڈیسک) ہسپتال میں داخل اپنی حاملہ بیوی کی دیکھ بھال کیلئے ’نادان ‘شوہر اپنی محبوبہ کو ہی لے آیا اس بیوقوفی کا ایسا خمیازہ بھگتنا پڑا کہ جان کے لالے پڑ گئے ۔ عرب میڈیا کے مطابق حاملہ خاتون جو کہ اپنے تیسرے بچے کو  جنم دینے جا رہی تھی ، ڈاکٹروں کی طرف سے حاملہ خاتون کے شوہر کواسکی دیکھ بھال کیلئے کسی خاتون کو بلانے کے لئے کہا گیا۔ ’نادان‘ شوہر نے چالاکی دکھانے کی کوشش کی لیکن اس کی بیگم اس سے کہیں زیادہ ہوشیار نکلی ، اپنے شوہر کے کسی دوسری خاتون کے ساتھ جسمانی تعلقات کا شبہ رکھنے والی خاتون کو یقین تھا کہ اس کا شوہر اپنی محبوبہ کو ہی اس کی دیکھ بھال کے لئے لے آئے گا تاہم خاتون نے اس معاملے سے نمٹنے کا پورا بندوبست کررکھا تھا۔

وہی ہو ا جس کا خاتون کو شک تھا، موصوف خاتون کے ہمراہ  ہسپتال میں داخل ہوئے جہاں اس کی بیوی کے رشتہ دار پہلے ہی اس کی راہ دیکھ رہے تھے ، آنیوالی خاتون سے سوال و جواب کئے گئے تو اس نے جلد ہی قبول کر لیا کہ وہ موصوف کی محبوبہ ہے اور دونوں میں جسمانی تعلقات بھی ہیں۔پھر کیابیگم کے رشتہ داروں کی طرف سے ’عاشق اور معشوق‘ کی خوب درگت بنائی گئی، یہاں تک کہ پولیس کوان کی جان بچانے کےلئے  مداخلت کرنی پڑی۔پولیس نے جھگڑا کرنے والے تمام افراد کو دھر لیا اور تھانے لے گئے جہاں کچھ دیر بعد انہیں رہا کر دیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...