کراچی :رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے قریب گٹر میں گیس بھرنے سے زوردار دھماکہ، دو اہلکار وں سمیت چار افراد زخمی

کراچی :رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے قریب گٹر میں گیس بھرنے سے زوردار دھماکہ، دو ...
کراچی :رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے قریب گٹر میں گیس بھرنے سے زوردار دھماکہ، دو اہلکار وں سمیت چار افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقہ نارتھ ناظم آباد میں گٹر میں گیس بھرنے سےزور دار دھماکے سے رینجرز کے دو اہلکار وں سمیت چار افرادزخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  دھماکہ میٹرک بورڈ آفس کے قریب رینجرز ہیڈ کوارٹر ز کے پاس بنی رینجرز کی چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔اس میں ایک گاڑی اور رکشہ تباہ ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔اس جگہ پر کچھ عرصہ پہلے بھی بم دھماکہ ہوا تھا۔ یہ کراچی کی معروف اور مصروف سڑک ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی بھی بند ہو گئی۔دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔دھماکے کے بعد رینجرز نے سڑک کو بیریئر لگا کر بند کر دیا۔دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ میڈیا کو جائے وقوعہ پر جانے سے روک دیا گیا۔دنیا ٹی وی کے مطابق ایک زخمی کی شناخت ڈاکٹر سعود کے نام سے ہوئی ہے جو  سندھ گورنمنٹ ہسپتال میں ملازم ہیں۔ایس ایس پی سنٹرل مقدس حیدر نے کہا ہے کہ دھماکہ گٹر میں گیس بھرنے سے ہوا ۔ یہ سیوریج لائن چوکی کے نیچے سے گزر رہی ہے۔اس سے پہلے ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا تھا کہ دھماکہ رینجرز چیک پوسٹ کے پاس ہوا۔ بارودی مواد ایک دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -