عالمی منڈی میں پیٹرول پاکستان کے پانی سے بھی سستا ہو گیا

عالمی منڈی میں پیٹرول پاکستان کے پانی سے بھی سستا ہو گیا
عالمی منڈی میں پیٹرول پاکستان کے پانی سے بھی سستا ہو گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی منڈی میں پیٹرول پاکستان میں پینے والے پانی کی بوتل سے بھی سستا ہو گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت کمی کے بعد 30ڈالر 31سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے جس سے عالمی منڈی میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 39روپے ہو گئی ہے ۔پاکستان میں آدھے لیٹر پانی کی قیمت 25روپے ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق عالمی منڈی میں آدھے لیٹر پیٹرول کی قیمت 19روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ڈیزل کی قیمت پیٹرول سے بھی سستی ہو گئی اور 31روپے فی لیٹر کی سطح پر آگئی ۔عالمی منڈی میں آدھے لیٹر ڈیزل کی قیمت 15روپے50 پیسے ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے ۔

مزید : بزنس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...