سکائپ کا ٹرانسلیشن فیچر اب تمام صارفین کیلئے دستیاب ہے

سکائپ کا ٹرانسلیشن فیچر اب تمام صارفین کیلئے دستیاب ہے
سکائپ کا ٹرانسلیشن فیچر اب تمام صارفین کیلئے دستیاب ہے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سکائپ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ٹرانسلیشن فیچر اب تمام ونڈوز یوزرز کیلئے دستیاب ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیچر ایسے افراد کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے جو مختلف زبانیں جانتے ہیں کیونکہ اس فیچر کے ذریعے ایک دوسرے سے بات چیت کے دوران ایک زبان میں کہے گئے الفاظ دوسرے شخص کی زبان میں خودبخود ٹرانسلیٹ ہو جاتے ہیں اور اس طرح دو مختلف زبانیں بولنے والے افراد کی سکائپ پر بات چیت انتہائی آسان ہو گئی ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے اوپر دائیں جانب دیا گیا ”گلوب“ کا بٹن دبائیں۔ ابتدائی طور پر یہ فیچر چینی، انگریزی، فرانسیسی، جرمن، اطالوی اور ہسپانوی زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ کمپنی کے مطابق ”فرینچ ٹو انگلش“ اب تک کی سب سے زیادہ ٹرانسلیٹ ہونے والی زبانیں ہیں یعنی جب سے یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے تب سے انگریزی اور فرانسیسی زبان بولنے والے افراد نے سب سے زیادہ اس فیچر کا استعمال کیا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے متعارف کرائے جانے کے بعد دنیا بھر میں سکائپ کے ذریعے کی جانے والی کالز کی تعداد بھی تقریباً 400 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

اگر آپ بھی سکائپ استعمال کرتے ہیں لیکن آپ کے پاس یہ فیچر نہیں ہے تو آپ یقینا سکائپ کا پرانا ورژن استعمال کر رہے ہیں تاہم آپ سکائپ کی ویب سائٹ سے تازہ ترین ورژن انسٹال کر کے اس فیچر کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی