کراچی :تین اضلاع میں ایم کیو ایم کیخلاف سب پیپلز پارٹی کی سربراہی میں متحد،ضلع غربی اور جنوبی میں چیئرمین شپ کیلئے پی پی پی کی کامیابی یقینی

کراچی :تین اضلاع میں ایم کیو ایم کیخلاف سب پیپلز پارٹی کی سربراہی میں ...

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں ضلعی حکومتوں کیلئے جوڑ توڑ شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے تین اضلاع میں پیپلز پارٹی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے خلاف اتحاد بن گیا ہے ۔اس سلسلے میں ضلع ملیر،غربی اور جنوبی میں ایم کیو ایم کیخلاف سب جماعتیں متحد ہو گئی ہیں۔اس طرح اب ان اضلاع میں چیئرمین شپ کیلئے پیپلز پارٹی کی کامیابی یقینی ہو گئی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق ضلع جنوبی میں  پیپلز پارٹی کو جماعت اسلامی، پی ٹی آئی، جے یو آئی ( ف) نے اپنی حمایت کا یقین دلا دیا ہے۔ان جماعتوں نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں کہ ان جماعتوں میں سے کوئی بھی ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں کرے گا۔ ن لیگ سے بھی مذاکرات ہو رہے ہیں۔ اگر ن لیگ رضامند نہ ہوئی تو بھی پیپلز پارٹی اپنا چیئرمین لانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔دوسری طرف ضلع جنوبی میں بھی ایسی ہی پوزیشن بن گئی ہے۔ یہاں بھی تمام جماعتیں ایم کیو ایم کے خلاف ہو گئی ہیں اور یہاں بھی پیپلز پارٹی ن لیگ کے بغیر بھی اپنا چیئرمین لانے کی پوزیشن میں آگئی۔31کے ایوان میں پیپلز پارٹی کے پاس 11اور ایم کیو ایم کے پاس 10چیئرمین ہیں۔یہاں سے پیپلز پارٹی نے سابق ناظم لیاری ٹاون ملک فیاض کو چیئرمین ڈسٹرکٹ کارپوریشن نامزد کر دیاہے۔ملیر میں بھی اتحادی جماعتوں کی حمایت کے بعد پیپلز پارٹی چیئرمین اور وائس چیئرمین لانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...