نئی دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پر حملہ ،پاکستان نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے بھارت سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے دفتر پر حملے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ،بھارت سے کہہ دیا ہے کہ واقعے میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے حملے کے فوری بعد پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارت کے ساتھ یہ معاملہ اٹھا یا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی انتہا پسندوں نے پی آئی اے کے دفتر کو نقصان پہنچا یا اور عملے کو ہراساں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے دفتر پر 15افراد نے حملہ کیا،حملے کے وقت دفتر میں انڈین اور پاکستانی سٹاف موجود تھا ۔