بھارت میں ہونیوالا انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ سیکیورٹی وجوہات کے باعث ایک ماہ کیلئے موخر

بھارت میں ہونیوالا انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ سیکیورٹی وجوہات کے باعث ایک ماہ ...
بھارت میں ہونیوالا انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ سیکیورٹی وجوہات کے باعث ایک ماہ کیلئے موخر

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں کل شروع ہونے والا انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ سیکیورٹی وجوہات کی بناپرایک ماہ کیلئے موخرکر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہونے والے انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ میں پہلا میچ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کھیلا جاناتھا جبکہ بھارت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کی کبڈی کی ٹیم کو ویزہ جاری نہیں کیا گیا تھا ۔تاہم سیکیورٹی وجوہات کے باعث ٹورنامنٹ کو ایک ماہ کیلئے موخر کر دیا گیاہے ۔

مزید : کھیل