ماسٹرز لیگ کھیلنے کیلئے عبدالرزاق اور یاسر حمید کابھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرہونے کا اعلان, این او سی مل گیا

ماسٹرز لیگ کھیلنے کیلئے عبدالرزاق اور یاسر حمید کابھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ...
ماسٹرز لیگ کھیلنے کیلئے عبدالرزاق اور یاسر حمید کابھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرہونے کا اعلان, این او سی مل گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں شیڈول ماسٹرز لیگ کھیلنے کیلئے پاکستان کے مزید دو شہرہ آفاق کھلاڑیوں عبدالرزاق اور یاسر حمید نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ روز بورڈ کے حکام سے اپنے این او سی کیلئے بات کی تو ان کو بتایا گیا کہ وہ اس وقت تک ماسٹرز لیگ نہیں کھیل سکتے جب تک وہ انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کرتے جس کے بعد دونوں نے بین الاقومی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا۔اس اعلان کے بعد ان کو این او سی دیدیا گیا۔یاد رہے کہ عبدالرزاق نے پاکستان کیلئے بہت خدمات سرانجام دیں انہوں نے پاکستان کیلئے کئی بار ہارے ہوئے میچ جیتے۔ ان کو اس وقت ٹیم میں شمل کرنے کے حوالے سے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا تھا۔ یاسر حمید نے بھی پاکستان کی فتوحات میں متعدد بار اپنا حصہ ڈالا۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...