قانون کے برعکس 8ہزار444اداروں نے قانونی مشیر تعینات نہیں کئے ،ہائی کورٹ میں ایس ای سی پی کی رپورٹ

قانون کے برعکس 8ہزار444اداروں نے قانونی مشیر تعینات نہیں کئے ،ہائی کورٹ میں ...
قانون کے برعکس 8ہزار444اداروں نے قانونی مشیر تعینات نہیں کئے ،ہائی کورٹ میں ایس ای سی پی کی رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی اور نجی اداروں میں قانونی مشیروں کی عدم تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست پر سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت میں ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری احمد قیوم نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے تحت حکومتی اور نجی ادارے قانونی مشیر رکھنے کے پابند ہیں۔انہوں نے کہا کہ درجنوں حکومتی اداروں اور ہزاروں نجی اداروں نے قانونی مشیر نہیں رکھے جو نہ صرف قوانین کی خلاف ورزی ہے ،اس اقدام سے ان اداروں سے رجوع کرنے والے سائلین اور ان اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کوکئی طرح کی قانونی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کی جانب سے سرکاری افسر نے عدالت کو بتایا کہ 8 ہزار 444 نجی اداروں نے قانونی مشیر نہیں رکھے جس کی وجہ سے انہیں شوکاز نوٹس بھجوا دئیے گئے ہیں۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ شوکاز نوٹس کا جواب ملتے ہی عمل درآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔

مزید :

لاہور -