ہائی کورٹ نے ڈی جی نیب پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

ہائی کورٹ نے ڈی جی نیب پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی، جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ڈبل شاہ سکینڈل کے متاثرہ شہری نواز خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈبل شاہ سکینڈل میں اس کی پچاس لاکھ روپے کا نقصان ہوا ، نیب کی تصدیق کے مطابق درخواست گزار کا نقصان 48لاکھ روپے ہو ا ہے، درخواست گزار نے فراڈ کی رقم کی برآمد گی کے لئے درخواست دی ، عدالت نے نیب کو درخواست گزار کی درخواست پر فیصلے کا حکم بھی دیا تھامگر درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی رقم برآمد کرائی جا رہی ہے ، نیب کے سپیشل پراسکیوٹر فیصل رضا بخاری نے بنچ کو بتایا کہ ڈبل شاہ سکینڈل میں اب تک جو رقم برآمد ہوئی ہے ، اس میں سے مساوی تقسیم کی پالیسی کے مطابق درخواست گزار کی 55 ہزا ررقم بنتی ہے ، درخواست گزار جب چاہیں یہ رقم لے سکتے ہیں، عدالت نے نیب کے پراسکیوٹر کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...