الیکشن ٹربیونل نے لیگی ایم پی اے راشدہ یعقوب کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن ٹربیونل نے لیگی ایم پی اے راشدہ یعقوب کو نااہل قرار دے دیا
الیکشن ٹربیونل نے لیگی ایم پی اے راشدہ یعقوب کو نااہل قرار دے دیا

  

لاہور(نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے پر پی پی 78جھنگ سے مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راشدہ یعقوب کو نااہل قرار دے دیا۔الیکشن ٹربیونل کے جج رشید قمر نے 4 درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکلاءنے ٹربیونل کو بتایا کہ رکن پنجاب اسمبلی راشدہ یعقوب نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے حقائق چھپائے اور اپنے اثاثوں کا ظاہر نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ راشدہ یعقوب آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے معیار پر پورا نہیں اترتی لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ٹربیونل نے فریقین کے وکلاءکے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے پر پی پی 78جھنگ سے مسلم لیگ (ن )کی رکن پنجاب اسمبلی راشدہ یعقوب کو نااہل قرار دے دیا۔ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو راشدہ یعقوب کی خالی ہونے والی نشست پر 90یوم میں انتخابات کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : لاہور