حکومت گلگت بلتستان کی جغرافیائی حدود تبدیل کرنے سے باز رہے،بلاول بھٹو :وفاقی حکومت کیخلاف قرارداد منظور
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماوں اور وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید بھی شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں لیکن اس کیلئے ملک کی عزت کو داو پر نہ لگا یا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی جغرافیائی حدود کو تبدیل کرنے سے باز رہے ایسا کیا گیا تو یہ دشمن کو خوش کرنے کے مترادف ہوگا۔ اجلاس میںگلگت بلتستان کی جغرافیائی حدود کو تبدیل کرنے کے بارے میں وفاقی حکومت کی کوششوں کی مذمت کی گئی اور حکومت کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔